کھانے میں اتنی مرچیں ہیں پتہ نہی کب کھانا بنانا آئے گا اس چڑیل کو اماں آپ خود کھانا بنا لیا کریں ایسا کھانا مجھ سے نہیں کھایا جاتا اماں بولیں بیٹا یہاں بنانا سیکھ جائے گی تو سسرال میں اچھا بنائے گی اس لیے اِسی سے بنواتی ہوں سب. مطلب اس کی شادی تک برداشت کرنا پڑے گا. اب اماں مجھے غصے سے گھورنے لگیں. پتہ ہی نہیں چلا کب وقت گزر گیا اور اس چڑیل کی شادی کا دن آگیا صبح سے ایسا لگ رہا تھا جیسے کچھ چھیننے والا ہے وہی بہن جس سے بات بات لڑتا تھا آج جان سے بھی پیاری لگ رہی تھی آج صرف اسی کی فکر تھی پھر رخصتی کے ٹائم خود کو بچوں کی طرح روتے دیکھا یوں لگ رہا تھا دنیا لٹ گئی ہو 😢 ہر وقت بہنوں سے لڑ لڑ کے مگر جب یہ وقت آتا ہے جیسے جسم سے جان ہی نکل جاتی ہیں اللہ پاک سب کی بہنوں اور ماں باپ کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے آمین..!! #wedding #aurat #gilrls #Maa #bhai #rishta


Comments

Popular posts from this blog

Janaza sad poetry ghazal